ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں ماہی گیری بوٹ ڈوب گئی؛ ساتوں ماہی گیر محفوظ؛ 80لاکھ مالیت کا نقصان

اُڈپی میں ماہی گیری بوٹ ڈوب گئی؛ ساتوں ماہی گیر محفوظ؛ 80لاکھ مالیت کا نقصان

Wed, 26 Aug 2020 13:17:40    S.O. News Service

اُڈپی 26 اگست (ایس او نیوز) مچھلی کا شکار کرنے کے دوران ایک کشتی  ملپے سمندر میں غرق ہوگئی، مگر کشتی پر سوار تمام سات ماہی گیروں کو  بچالیا گیا۔ واردات ملپے سمندر سے دو ناٹیکل میل  کے فاصلے پر  بدھ کے روز پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قریب میں ہی واقع دوسری ماہی گیری بوٹ کے ذریعے ڈوبنے والی بوٹ کے تمام سات ماہی گیروں کو بچالیا گیا اور انہیں کنارے تک پہنچایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ڈوبنے والی بہو بلی نامی بوٹ گریش سورنا کی ملکیت تھی، بوٹ ڈوبنے سے انہیں 80 لاکھ روپیوں کا نقصان پہنچا ہے۔ بوٹ کے ڈوب جانے سے مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے استعمال ہونے والی کافی چیزیں اور بوٹ کے کئی اہم آلات بھی ڈوب گئے ہیں۔


Share: